116

رہزن کمیٹی اپنے تمام پلانوں میں فیل ہو چکی ہے۔ پلین اے اور بی کی ناکامی کے بعد ان کا پلان سی بھی ناکام ہو گا۔عامر مغل

رہزن کمیٹی اپنے تمام پلانوں میں فیل ہو چکی ہے۔ پلین اے اور بی کی ناکامی کے بعد ان کا پلان سی بھی ناکام ہو گا۔عامر مغل
اسلام آباد ((. اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر ))رہزن کمیٹی اپنے تمام پلانوں میں فیل ہو چکی ہے۔ پلین اے اور بی کی ناکامی کے بعد ان کا پلان سی بھی ناکام ہو گا۔عامر مغل عوام رہبر کمیٹی کے پردے میں چھپی راہزن کمیٹی کو پہچان چکی ہے۔ یہ رہزنوں کا وہ ٹولا ہے جو گزشتہ 35 سالوں سے اقتدار میں ہے اور عوام کی خون پسینے کی کمائ کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر رہا ہے۔
اور آج جب یہ اکٹھے اقتدار سے باہر ہوئے ہیں تو ان کو خطرہ ہے کہ کہیں ان کو ساری دولت واپس نہ کرنی پڑ جائے۔ آج عمران خان اگر ” راہزن کمیٹی ” کو صرف اتنی گارنٹی دے دے کہ آپ سے لوٹا ہوا مال واپس نہیں مانگا جائے گا تو راہزن کمیٹی آج ہی اپنا سارا احتجاج ختم کر دے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ نام نہاد رہبر کمیٹی صرف ایک پلان کے انتظار میں ہے اور وہ ہے پلان E یعنی ایگزٹ پلان۔ لیکن عمران خان کی حکومت پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے حکومت کے پاس صرف ایک پلان ہے اور وہ Accountability پلان ہے ۔ اور تحریک انصاف کی حکومت اس پر ہر حال میں عمل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں