153

پتوکی شہر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار

پتوکی شہر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار
پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر) پتوکی شہر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار۔نان کوالیفائیڈ اور اَن ٹرینڈ ڈاکٹرز عوام میں موت بانٹنے لگے محکمہ صحت کے حکام نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر لیں تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں جگہ جگہ اَن ٹرینڈ ڈاکٹرز نان کوالیفائیڈ عملہ اور غیر قانونی طور پر قائم ہونے والے میڈیکل سٹور کھلم کھلا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مریض صحت مند ہونے کی بجائے مزید بیماری کا شکار ہونے لگے۔عوام بے حال اور کوئی بھی انکا پرسان حال نہیں۔
محکمہ صحت کے حکام بھی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیںسستی ادویات کے نام پر عوام میں سستی موت بانٹنے لگے۔نان کوالیفائیڈ اور اَ ن ٹرینڈ ہونے کی وجہ سے اکثر عطائی غلط انجکشن یا ادویات دیکر مریض کو گھر جانے کی بجائے سیدھا ہسپتال بھیج دیتے ہیں کچھ تو ہسپتال جاکر جانبر ہوجاتے ہیں او ر کچھ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔نام نہاد ہومیو ڈاکٹرز کے کلینکوں پر بھی ایلوپیتھک ادویات سرعام پڑی نظر آتی ہیں۔عوامی شکایات کے باوجود بھی محکمہ تاحال کاروائی سے گریزاں۔عوامی سماجی اور شہری تنظیموں نے سی او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے تاکہ ان کا محاسبہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں