78

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقع کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے سینکڑوں طلبا ءکا احتجاجی مظاہرہ

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقع کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے سینکڑوں طلبا ءکا احتجاجی مظاہرہ

پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر) قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقع کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے سینکڑوں طلبا ءکا احتجاجی مظاہرہ ۔ناروے حکومت کے خلاف نعرے




۔تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقع کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے سینکڑوں طلباءاحتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے




اور احتجاجی مارچ کیا۔طلباءنے مختلف بازاروں اور سڑکوں پر مارچ کیا انہوں نے مختلف بینر ر اور پلے کارڈ اٹھار رکھے تھے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ناروے حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں




اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے طلباءنے کچہری چوک پہنچ کر دھرنا بھی دیااور نعرے لگاتے رہے تاہم ڈگری کالج پتوکی کے طلباءپرامن طور پر منتشر ہوگئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں