89

ڈھوک عباسی سستا منگل بازارمیں غیر معیاری اشیاء کی مہنگے داموں فروخت،

ڈھوک عباسی سستا منگل بازارمیں غیر معیاری اشیاء کی مہنگے داموں فروخت،

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ڈھوک عباسی سستا منگل بازارمیں غیر معیاری اشیاء کی مہنگے داموں فروخت،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق یو سی 48سرائے خربوزہ،ڈھوک عباسی میں سستا منگل بازار کے نام پر عوام مہنگے داموں غیر معیاری اور ناقص کوالٹی اشیاء خریدنے پر مجبور ہوگئے۔




صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ اشیاء خوردونوش سستی ملنے کی بجائے مہنگی اور ناقص کوالٹی میں ملتی ہیں۔مضر صحت کھلے اچار کی کئی قسمیں ناقص مصالہ جات اور مہنگی سبزیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ریٹ لسٹ کے مطالبے پر دوکاندار منہ چڑہاتے ہیں۔




جبکہ دوکاندار وں کا کہنا ہے کہ ہم دو سو سے لے کر ایک ہزار سے زائد تک کرایہ ادا کرتے ہیں جسکی وجہ سے ہمیں بھی نقصان ہوتا ہے۔چوری چکاری کی وجہ سے متعدد مرتبہ صارفین کے موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ کی لا پرواہی کی وجہ سے عوام لٹنے لگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں