108

بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ اور آئے روز ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے

بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ اور آئے روز ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)قبائلی ضلع مہمندبجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ اور آئے روز ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے روڈ راستوں کے بندش سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے انضمام سے پہلے ضلع کے کسی بھی حصے میں احتجاج یا مظاہرہ کیا جاتا تھا




۔تو منٹوں کے حساب سے تحصیلدار یا اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پہنچ کر مذاکرات لوگوں کو تسلی ہو جاتی تھی۔لیکن مرجر کے بعد مظاہرین کے تسلی کیلئے ڈی پی او یا اس کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ ٹھس سے مس نہیں ہوررہا ہیں۔گذشتہ روز بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں کئی جگہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے




مظاہرین کے ساتھ ایڈمنسٹرشن سے تحصیلدار حلیمزائ غنچہ گل مہمند نے مذاکرات اور پھر علاقے کے مشران کو بلاکر بجلی شیڈول کے مطابق فیڈر سے 6 گھنٹے دیا جائے گا۔پوسٹ کا اصل مقصد یہ ہے عام لوگ کو مطمئن کرنے کے لیے بھر بھی یہی ایڈمنسٹرشن آگے اجاتا ہے۔




وہ لوگ اب بھی پرانے نظام کے خواب دیکھ رہے ہیں۔عام لوگ انظمام تک جانتا نہیں وہ لوگ اب بھی کنفیوژن کے شکار ہے۔ ایک ایسا نظام راتوں رات لایا گیا کہ حیران و پریشاں ہے۔ حکومت اپنا ضرورت تو دیکھتا ہے مگر عام عوام کے ضرورت نہیں دیکھتا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں