105

اٹک پولیس نے ترنول کے رہائشی شخص کی چوری شدہ کیری وین مالیتی چھ لاکھ روپے برآمد کر لی

اٹک پولیس نے ترنول کے رہائشی شخص کی چوری شدہ کیری وین مالیتی چھ لاکھ روپے برآمد کر لی

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اٹک پولیس نے ترنول کے رہائشی شخص کی چوری شدہ کیری وین مالیتی چھ لاکھ روپے برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق صدیق ولد غلا م فرید سکنہ اسلام آباد نے تھانہ صدر حسن ابدال میں تحریری درخواست دی کہ میں اپنی کیری وین نمبری WY/236برنگ سفید کو بطور ٹیکسی چلاتا ہوں




کہ دو نامعلوم اشخاص نے مجھ پر پسٹل تان کر زبر دستی مجھ سے میری کیری وین چھین کر فرار ہو گئے برائے مہربانی میری داد رسی کر کے میری کیری وین برآمد کی جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا خصوصی نوٹس لیتے ہو ئے ASP حسن ابدال عمارہ شیرازی صاحبہ کی زیر نگرانی SHOتھانہ صدر




حسن ابدال محمد فاروق اور انچارج پولیس چوکی جھاری کس جاوید اقبال SI پر مشتمل ایک ٹیم بنائی نے جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئےچوری میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے مال




مسروقہ کیری وین کل مالیتی رقم 06 لاکھ روپے برآمد کر لی۔ملزمان1۔ وقار خان ولد عبدالجبار سکنہ سلطان پور تحصیل وضلع ہریپوراور2۔ خالد محمود ولد محمد اسماعیل سکنہ غربی عثمان کھٹر تحصیل ٹیکسلا کو گرفتار کر لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ٹیم کی بروقت کاروائی پر ڈی پی او اٹک نے تمام ٹیم کو شاباش دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں