76

کبوتر بازی کا شوق نےدو نوجوانوں کی زندگی کا چراغ بجھا گیا

کبوتر بازی کا شوق نےدو نوجوانوں کی زندگی کا چراغ بجھا گیا

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)کبوتر بازی کا شوق نےدو نوجوانوں کی زندگی کا چراغ بجھا گیا.کبوتروں کا پنچرہ بجلی کی تاروں کے ساتھ ٹکرانے سے دو چچا زاد بھائی جاں بحقبجلی کا کرنٹ لگنے سے دو چچا زاد بھائی جاں بحق,ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ھو گیا.




تفصیلات کے مطابق ترنول کے نواحی علاقہ گاوں لڑ جنڈو کے دو چچا زاد بھائی ملک مزمل ولد ملک بشارت عمر 17 سال اور اسکا کزن ملک حسرت ولد ملک نذیر عمر 20 سال کبوتروں کا پنچرہ ٹریکٹر ٹرالی پر رکھ کر پنڈ نوشہری روڈ سے گھر جا رہے تھے کہ اچانک پنجرہ بجلی کی




گیارہ ہزار وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان زخمی ہو کر گر پڑے اور ڈرائیور بھی بے ہوش گیا.تینوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا مگر دو چچا زاد بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے.دونوں بھائیوں کی میتیں جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں