پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوان شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فرنٹیر کورپس (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں جوان شہید ہوگیا۔
ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی
Terrorist fire raided FC post in North Wazirstan Distt near Pak-Afg Border. During exchange of fire 2 terrorists killed.
Lance Naik Muhammad Imran of FC KP embraced shahadat while 2 FC soldiers got injured. pic.twitter.com/JW3SeAnI8d— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 1, 2019
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔