99

راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم کی بہترین کارکردگی کو سراہا

راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم کی بہترین کارکردگی کو سراہا

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )آل پاکستان مسلم لیگ(لیبر ونگ)کے صدر سیف الرحمن اور لیبر ونگ کی مرکزی قیادت کی جانب سے (راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن) کے صدر نثار احمد کے اعزاز میں گزشتہ روز (لال قلعہ) میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا




راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم کی بہترین کارکردگی کو سراہا

جس میں پر تکلف اعشائیہ بھی دیا گیا اس تقریب میں آل پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے سینئیر نائب صدر محمد وسیم آل پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے جنرل سیکریٹری شیخ اکبر علی ,انفارمیشن سیکرٹری کاشف اختر قادری فنانس سیکریٹری صدیق خانزادہ کراچی ڈیوزن کے نایب صدر




مہر جمال ہاشمی اور فرہاد ہاشمی نے شرکت کی اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سکرٹری جنرل مہرین ملک آدم کی کارکردگی




کو سہراتے ہو کہا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے بانی و سربراہ جنرل پرویز مشرف کو علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی وجہ سے پارٹی کے اندر جو قیادت کا فقدان پیدا ہو گیا تھا




اور اے پی ایم ایل جو اپنا وجود کھو تی جا رہی تھی اور پارٹی مشکل حالات کا شکار ہو چکی تھی ایسے موقع پر محترمہ مہرین ملک آدم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جس طرح سے انہوں نے پارٹی کو فعال کیا اور پارٹی ورکروں کا اعتماد بحال کیا اور جس طرح سے




وہ دن رات محنت کر کے پارٹی کے ورکروں کو متحد کر رہی ہیں وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں آل پاکستان مسلم لیگ مضبوط اور طاقت ور پارٹی بن کر ابھرے گئی۔جس کا اندازہ اسلام آباد میں 6 اکتوبر کو ہونے والے یوم تاسیس کے موقع پر ورکروں کا کثیر تعداد میں شرکت کرنے سے لگایا جاسکتا ہے۔




یہی وجہ ہے کہ پارٹی ورکروں کے اندر محترمہ مہرین ملک آدم کیلئے بہت زیادہ عزت اور احترام پایا جاتا ہے۔




تقریب کے آخر میں انہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ (لیبر ونگ)کے صدر سیف الرحمن اور دیگر عہدہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آج میں کراچی سے آپ کی محبت کا مقروض ہو کر جارہا ہوں اس ملاقات کی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں