100

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ پی ایس پی نے ضلع مانسہرہ میں اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ پی ایس پی نے ضلع مانسہرہ میں اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ پی ایس پی نے ضلع مانسہرہ میں اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیاڈی۔پی۔او آفس میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔سلامی کےموقع پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کے ہمراہ ایس۔پی انوسٹیگیشن




مانسہرہ محمد عارف جاوید اور دیگر افسران موجود تھے۔چارج سنبھالنے کے فورا بعد ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے پولیس لائنز مانسہرہ کا دورہ کیا جہاں پر یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی۔اور یاد گار شہداء پرپھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ شہداۓ مانسہرہ پولیس کے ایصال ثواب کے لئیے فاتح خوانی اور دعا کی۔




بعدازاں انھوں نے پولیس لائنز کے مختلف حصوں (پولیس ٹریننگ سکول ، اسلحہ کوت وغیرہ) کا بھی دورہ کیا۔چارج سنبھالنے کے فورا بعد ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں امن و آمان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئیے تمام تر وسائل برؤے کار لاۓ جائیں گے۔




عوام کو انصاف فراہم کرنا انکی اولین ترجیعات میں شامل ہے۔عوام کے ساتھ ناانصافی قطعا قابل قبول نہیں۔انکا کہنا تھاکہ ضلع مانسہرہ کی عوام کے لئیے انکے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں