96

برطانیہ سے اربوں روپے کی واپسی عمران خان نےقوم سے کیاوعدہ پورا کرنا شروع کردیا ،عامر مغل

برطانیہ سے اربوں روپے کی واپسی عمران خان نےقوم سے کیاوعدہ پورا کرنا شروع کردیا ،عامر مغل

اسلا آباد (اظہر حسین قاضی سٹی رپوٹر)پاکستانی عوام سے لوٹے ہوئے اربوں روپوں کی برطانیہ سے برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم جناب عمران خان نے جس وعدے پر عوام سے ووٹ لیا تھا وہ وعدہ پورا کر کے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا

کہ عمران خان کا قوم سے وعدہ تھا کہ اقتدار میں آ کر پاکستانی عوام کی لوٹی ہوئ دولت واپس لے کر آئیں گے۔ آج برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجینسی کی مدد سے 38 ارب روپے کی خطیر رقم پاکستان لانے کا معاہدہ ہو گیا ہےتحریک انصاف عوام کی خون پسینے کی کمائ کا لوٹا ہوا مال دنیا کے ہر حصے سے واپس لائے گی

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کا جو نیا منی لانڈرنگ اسکینڈل سامنے آیا ہے اس کے بعد نون لیگ کو چاہئیے کہ اپنا نیا صدر چن لیں اور اس کرپٹ خانداان سے جان چھڑوائیں۔ میاں خاندان کی کرپشن کی داستان ایک طلسم ہوشربا کی داستان ہے جس نے تحقیقاتی

ایجینسیوں کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔ ایک ہی رقم کو 5 اکاونٹس میں گھما پھرا کر ملک سے باہر بھیجا جاتا ہے پھر اسے ہنڈی کے ذریعے منگوا کر اس کو وائٹ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور اس مقصد کیلئے وزیر اعلی آفس، وزیر اعلی ہاوس ، وزیر اعلی کی سرکاری گاڑی اور سرکاری اور ذاتی ملازمین،

اپنے بیٹوں حتی کہ اپنی بیویوں تک کو استعمال کیا گیا ہےمنی لانڈرنگ کے پیسوں کیلئے اپنی بیویوں کے اکاونٹس بھی استعمال کیئے گئے ہیں اور ان کے نام پر مشکوک اکاونٹس کے ذریعے جائدادیں خریدی گئی ہیں

نون لیگ کے کارکنان کو چاہئے کہ اب اس پاکستان کے کرپٹ ترین خاندان سے جان چھڑوا کر کوئ اہل اور ایماندار قیادت سامنے لائیں تاکہ ملک میں صحت مند سیاسی مقابلہ ہو سکے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں