86

اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں,

اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں,

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں,ترنول پولیس کے اے ایس آئی محمد اسحاق کو ڈی آئی جی کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ترنول پولیس کے اے ایس آئی محمد اسحاق نے ترنول کے علاقہ میں منشیات فروشوں,قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی




عمل لائی اور متعدد مقدمات درج کئے جس پر ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیا.اس موقع پر اے ایس آئی محمد اسحاق نے کہا کہ ڈی ایس پی خالد محمود اعوان اور ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر ارشد علی کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے

کاروائیاں کی گئیں. انہوں نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں.کیونکہ وہ اس معاشرے کے نوجوانوں کے قاتل ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ترنول میں قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی متعدد مقدمات درج کئے جس سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے. عوام کو تحفظ دینا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں