200

دیانت داری کا دوسرا نام مسعود احمد کاشف ہےکاروباری دنیا میں تھوڑے وقت میں بہت نام کمایا،چوہدری عبدالمجید

دیانت داری کا دوسرا نام مسعود احمد کاشف ہےکاروباری دنیا میں تھوڑے وقت میں بہت نام کمایا،چوہدری عبدالمجید

اسلام آباد (اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر)معروف کاروباری شخصیت زیڈم انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری عبدالمجید نے میک ایسوسی ایٹ کے زیرنگرانی تعمیر شدہ 4منزلہ پلازہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ نیک نیتی سے کیے جانے والے کاروبار میں ہمیشہ برکت اور نیک نامی ہوتی ہے۔





جو کہ مسعوداحمد کاشف نے حاصل کی ہے۔دیانتداری کا دوسرا نام مسعود احمد کاشف ہے۔ چوہدری عبدالمجید کی یلازہ آمد پر مسعود احمد کاشف کے صاحبزادے محمد عیان نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا





جبکہ مالک پلازہ مسعود احمد کاشف نے سندھی ٹوپی ااوراجرک پیش کیی اس موقع پر ملٹی پروفیشنل کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد ندیم ، آل پاکستان ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود ، تنویر ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو سید تنویر شاہ ، صدر ملٹی پراپرٹی ڈیلر سعد خان ،

سعید خان ، ہائی لنکس کے سی ای او نعیم مسعود ، نیکسز کے سی ای او چوہدری محسن آزاد و دیگر ڈیلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے لیے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں