ایبٹ أباد کے پی کے میں سیاحت کوفروغ دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجارہا ہے،جنیدخان
ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد کے پی کے میں سیاحت کوفروغ دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجارہا ہے سیاحتی مقامات کومزید خوبصورت بناہیں گے تاکہ سیاحوں کوکسی مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑھے سیاحتی مقامات خوبصورتی کےلحاظ سے اپنی مثال أپ ہیں
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈراہیکٹرٹورازم کے پی کے جنیدخان نے خصوصی ایف ایس میڈیا نیٹ ورک کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسرسے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کومزید فروغ دینے کے لیے اعلی سطح پرکام جاری ہے سیزن میں لاکھوں کے حساب سے سیاح
مختلف سیاحتی مقامات کارخ کرتے ہیں اورلطف اندوز ہوتے ہیں سیاحتی مقامات سے روزگارکےمواقع بھی پیداہوتے ہیں کے پی کے خوبصورتی میں اپنی مثال أپ ہے گلیات ناران کاغان سوات یہ سیاحت کے حوالے سے مشہور جگہیں ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت سیاحت کوفروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔