82

بستی رانا اقبال میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ وزٹر اپنے کمرے کے فرش پر بے ہوشی کی حالت میں پڑی پائی گئی

بستی رانا اقبال میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ وزٹر اپنے کمرے کے فرش پر بے ہوشی کی حالت میں پڑی پائی گئی

بہاولپور(رپورٹ رانا محمود اصغر)بستی رانا اقبال میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ وزٹر اپنے کمرے کے فرش پر بے ہوشی کی حالت میں پڑی پائی گئی ہے واضح رہے کہ رانی منظور نامی اس ہیلتھ وزٹر نے بنیادی مرکز صحت کے انچارج ڈاکٹر علی فہیم پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے




ان کے خلاف چیر مین ہیومین رائٹس اسلام آباد کو درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر علی فہیم مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے میرے کام میں بے جا مداخلت کرتا ہے مجھے اکیلے میں مختلف ہیلے بہانوں سے اکیلے میں اپنے پاس بلا کر بیٹھا لیتا ہے مجھے ہراساں کیا جارہا ہے اور آج اس ہیلتھ ورکر کو اس کے روم میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے




جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس تھانہ خیر پور کو دے دی گئی ہے اور خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے .دوسر ی جانب ڈاکٹر علی فہیم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف یہ سب ایک منصوبے کے تحت کیا گیا ہے

رانی منظور کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ہے میری شہرت کے بارے میں ہسپتال کے عملہ اور اہلے علاقہ سے پتہ کیا جاسکتا ہے انکوائری میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں