98

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر ملک منظور اعوان کی جانب سے پاک میڈیا گروپ کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر ملک منظور اعوان کی جانب سے پاک میڈیا گروپ کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

جدہ (نورالحسن گجر بیورو چیف )مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر ملک منظور اعوان کی جانب سے پاک میڈیا گروپ کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں صحافی برادری مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے کے زمہ درانُ اور اراکین نے شرکت کی ۔




ڈنر تقریب کی صدرات صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور اعوان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب کے سابق مشیر و معروف کالم نگار چوہدری اکرم تھے جنہوں نے خطاب میں پاک میڈیا کی نئی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کے اگر آج پاکستان میں تبدیلی نظر آ رہی ہے

تو اس میں بڑا کردار میڈیا کا ہے جس نے عوام کو شعور دیا پاک میڈیا اراکین اوورسیز کی آواز بنیں اور ہماری کیمونٹی کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں ،تقریب سے ملک منظور اور چوہدری اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاک میڈیا گروپ کے نو منتخب اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں




سعودی عرب میں جس طرح پاک میڈیا گروپ اپنی مثبت صحافت کے زریعے اوورسیز کی آواز بن رہا ہے اور کیمونٹی مسائل کی نشاندہی کرتا ہے واقعی ہی پاک میڈیا کی پوری ٹئمُ تعرئف کے قابل ہے اور مبارکباد مستحق ہیں تقریب سے مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما چوہدری اکرم ،پی ٹی آئی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری خواجہ عماد پریس سیکرٹری انفارمیشن سعودی عرب فرخ رشید ،




افضل چیمہ ،نائب صدر جدہ باڈی طارق ندیم ،وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری ثنا شعیب ،اور عرفان سدرہ ،رانا زوہیب ،شہزاد کھوکر ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور پاک میڈیا کی نئی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور پاک میڈیا کی کیمونٹی کے لیے خدمات کو سرہا اور امید کا اظہار کیا کے پاک میڈیا ٹیم




سعودی عرب مثبت صحافت کے زریعے اوورسیز کی آواز بنا رہے گا ،تقریب سے پاک میڈیا کی چئیرمین خدیجہ ملک ، صدر نورالحسن گجر ،چئیرمین ایگزیکٹو باڈی عدیل کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کے ہمارا مقصد مثبت صحافت کو فروغ دینا ہے اور ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں اور گروپوں کی میڈیا کوریج کر رہے ہیں ہمارے لیے سب برابر ہیں ہم نے صحافت کرنی ہے




گروپنگ نہیں جو ہمیں عزت دیتا ہے اس کو اس سوچ سے بھی زیادہ عزت دیں گیے اور مثبت صحافت کو فروغ دیکر کیمونٹی مسائل کی نشاندہی جاری رکھیں گیے اور کیمونٹی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گیے اور پروقار تقریب سجانے میں ہم مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور




اور تمام عہدے دران اور پارٹی ورکرز کے مشکور ہیں تقریب میں پاک میڈیا کی ٹیم ملک فہد کھوکھر ،عاطف علی ووٹو،ملک عاصم اعوان ، ملک تصور،احسن بٹ ،عدیل کھو کھر، عمر فاروق ، ثاقب علی اور دیگر بھی شریک ہوئے اور سب نے پی ٹی آئی کے سابقہ عہدے دران کا شکریہ ادا کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں