110

مروٹ اقتدار بدلے حکومتیں بدلیں حکمران بدلے نہیں تو مروٹ کے حالات نہیں بدلے

مروٹ اقتدار بدلے حکومتیں بدلیں حکمران بدلے نہیں تو مروٹ کے حالات نہیں بدلے

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)مروٹ اقتدار بدلے حکومتیں بدلیں حکمران بدلے نہیں بدلے تو مروٹ کے حالات نہیں بدلےتھوڑی سی بارش کے ساتھ ہی مروٹ کا مین روڈ جوہڑ کا منظر پیش کرنا شروع کردیتا ہے




تفصیلات کے مطابق مروٹ مین روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے حکومتیں بدلتی رہیں حکمران بدلتے رہے لیکن مروٹ کے حالات نہ بدل سکے سینکڑوں گاٶں کے لوگ اس روڈ سے گزر کر اپنے رز مرہ کے کام کرتے ہیں




اس کے ساتھ ساتھ اس مین روڈ ےسے گاڑیاں کراچی بہاولپور صادق آباد اور دوسرے بڑے شہروں کو جاتی ہیں مروٹ سے جیت کر ایم این اور ایم پی اے نعرے دوسرے شہروں کے لگاتے ہیں اس جوہڑ کی ایک ساٸیڈ پر سبز منڈی جبکہ دوسری ساٸیڈ پر بینک ہیں اور سب سے بڑی بات




اس تالاب نما جوہڑ کے سامنے موجوہ ایم پی اے کا سب آفس بھی ہے جہاں پراسی جوہڑ سے گزر کر کبھی کبھی تشریف لاتے ہیں یہ جوہڑمروٹ شہر میں ترقیاتی کاموں کا تاریخی منہ بولتا ثبوت ہے




افسوس کہ امیدوار آتے ہیں اور ووٹ لے کر بھاگ جاتے ہیں اور عوام پانچ سال پریشان رہتی ہے اس روڈ سے سکول کالج کے بچے وبچیوں کا گزرنا بہت مشکل ہے جس سے اس جگہ پر کٸی حادثے ہو چکے ہیں مگر MPA اور MNA خود کمروں تک محدود ہیں جو رات کو بڑ ی بڑی کالی گاڑیوں پر گزرتے ہیں اور دن کو فریز ہو جاتے ہیں




مروٹ کے باسیوں کا اعلی احکام انتظامیہ اسٹنٹ کمشنر ۔اسپشیل ادارے وزیر اعلی پنجاب سےمطالبہ ہے کہ اس روڈ کا سختی سے نوٹس لیں تاکہ مروٹ کی عوام اس اذیت سے بچ سکے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں