82

وزارت چاہے جسے بھی ملے لیکن مانسہرہ میں خان کی سپہہ کو منظم کرنے والا صرف شیر مانسہرہ بابر سلیم سواتی ہے ،

وزارت چاہے جسے بھی ملے لیکن مانسہرہ میں خان کی سپہہ کو منظم کرنے والا صرف شیر مانسہرہ بابر سلیم سواتی ہے ،

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)یہ شخص کسی وزارت کسی کرسی کیلیئے پی ٹی آئ میں نہیں آیا تھا اس نے 2013 کے عام انتخابات میں مانسہرہ سے ن لیگ کے کلین سویپ کے بعد اس وقت پی ٹی آئ جوائن کی تھی جب یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ مانسہرہ ن لیگ کا گڑھ ہے ، پانچ سال پہلے جب یہ شخص بحیثیت ضلعی آرگنائیزر مانسہرہ منتخب ہوا تو تب مانسہرہ میں پی ٹی آئ گروہ بندیوں کی شکار تھی ،




تب سٹیٹس کو کا ایک مخصوص طبقہ پی ٹی آئ کا جھنڈا اٹھائے جنبہ برادری اور تعصب کی سیاست کررہا تھا ، پھر اس شخص نے ضلع مانسہرہ میں پی ٹی آئ کو لیڈ کیا اپنے زاتی حجرے کو پی ٹی آئ سیکریرٹیریٹ کا نام دیا ، سٹیٹس ، قومیت اونچ نیچ اور تعصب کو پیروں تلے روند کر پارٹی کے ہرہر ورکر کو عزت دی ، گلی گلی محلے محلے پی ٹی آئ کا منشور اور خان صاحب کا وژن بیان کیا ،




مدر پارٹی ، یوتھ ونگ وومن ونگ آئ ایس ایف سمیت پارٹی کی تمام زیلی تنظیموں کو آفسز مہیا کیئے ، ان کی تمام میٹنگز اور اخراجات خود ارینج کیئے ، پشاور اسلام آباد آزاد کشمیر اور لاہور کے تقریباً ہر جلسے میں کارکنان کے بڑے بڑے جلوس لیکر گئے ، بابر سلیم سواتی اس شخص کا نام ہے




جس نے پی ٹی آئ کو مانسہرہ میں ایک مضبوط ترین سیاسی جماعت بنایا ، آج اگر کوئ مفاد پرست ابن الوقت فقط ایک وزارت کی کرسی کیلیئے ان کی ان لازوال قربانیوں اور جدوجہد پہ سوال اٹھاتا ہے تو وہ سب سے بڑا منافق ہے ، وزارت چاہے جسے بھی ملے لیکن مانسہرہ میں خان کی سپہہ کو منظم کرنے والا صرف شیر مانسہرہ بابر سلیم سواتی ہے ،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں