اسلامی جمعیت طلبہ فورٹ عباس کے زیر اہتمام ڈگری کالج سے ہسپتال چوک تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلے کشمیر ریلی کا انعقاد
فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ فورٹ عباس کے زیر اہتمام ڈگری کالج سے ہسپتال چوک تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلے کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا
جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی.اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے ریلی کے اختتام پر ریلی کے شرکا سے خطاب کیا آفتاب بھای ناظم اسلامی جمعیت طلبہ فورٹ عباس نے شرکا سے خطاب کرتے ہوے کہا
کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اسلامی جمعیت طلبہ نہ کشمیر کو بھولی ہے اور نہ بھولنے دے گی حزیفہ چودھری ناظم اسلامی جمعیت طلبہ فورٹ عباس زون نے اس ریلی کا اختتامی خطاب کرتے ہوے کہا کہ 134 دن ہو گے کہ کشمیر پر مسلسل کرفیو لگا ہوا ہے لیکن ہماری حکومت کے کان میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہم حکومت پاکستان کو اس ریلی سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں
کہ کشمیر اقوام متحدہ کی تقریروں سے آذاد نہیں ہو گا اور نہ کشمیر بازو کے اوپر کالی پٹی باندھنے سے ہو گا کشمیر اگر آذاد ہو گا تو بزور شمشیر ہو گا.اسلامی جمعیت طلبہ اپنے حکمرانوں کو یہ کہنا چاہتی ہے
کہ خدارا کشمیریوں پر کچھ ترس کھاؤ اور ان کیلے کچھ عملی اقدامات کرو کشمیر کی عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے.حکومت کا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور کشمیر کیلے کو موثر حمکت عملی اپنانی چاہیے. کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے پاکستان کی خوشحالی کیلے کشمیر کی آذادی ضروری ہے اور آخر میں دعا کے ساتھ ریلی اختتام پزیر ہوی.