ایوالو بزنس کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ورکشاپ کا انعقاد،کاروباری تکنیک پر بات چیت
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی)ایوالو بزنس کنسلٹنگ نے 21 دسمبر2019 کو نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے واقعہ لا ئبریری میں قائد کے دن کی تقریبات کا ایک حصہ تھا فروا بتول نے جناح کی زندگی کے مختلف پہلوئوںپر تبادلہ خیال کیا لیڈٹرینر
طاہر محمود چوہدری نے ایونٹ مینجمنٹ کی موثر تکنیک پیش کی اور شرکاء کو کاروباری منصوبے میں حصہ لینے کی تکید کی مذید انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے قومی معاشی حیثیت کو بلند
کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ندیم ملک ڈائریکٹر اسٹریٹجی اینڈ پر وگرام ڈویلپمنٹ برائے میٹرو پولیٹن اسکو لزاور کالجز نے بھی شرکاء سے بھی بات کی انہو ں نے اسکولوں
میں تدریسی مربوط طریقوں کی اہمیت پر زور دیا
انہوںنے تعلیم کے شعبے میں کیریئر کے خواہشمند شرکاء کو اپنا کاروباری آییڈیا اور ماڈل بھی پیش کیا اپنی تنظیم کی جانب سے اس نے ماسٹر محمد ایوب کے دو طلباء کو معاشرے میں بطور تعاون انرنشپ پیش کی
(شیر افضل ملک )چیف لائبریرین ای لائبریری راولپنڈی نے بھی کامیاب طرزندگی ،کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے اور شرکاء کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات بانٹ دئیے آخر میں ڈائریکٹر
جرنل نیشنل لائبریری آف پاکستان سید غیور حسین نے لایبریوں کی اہمیت اور اس بات پر روشنی ڈالی کے معاشرےکے مختلف طبقات کے زریعہ ان کا بہترین ممکنہ انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے آخر میں ایوولوو بزنس کنسلٹنگ کی جانب سے نبیل
یونس نے تقریب کے مقاصد پرتبادلہ خیال کیا اور مقررین اور مہمانوں کا شکریہ آدا کیا