63

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے حلقہ انتخاب کے 23 گاؤں میں بجلی کی فراہمی کےلئے فنڈز جاری

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے حلقہ انتخاب کے 23 گاؤں میں بجلی کی فراہمی کےلئے فنڈز جاری

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے حلقہ انتخاب کے 23 گاؤں سمیت ہر رکن قومی اسمبلی کو نئے گاؤں میں بجلی کی فراہمی کےلئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔23 دسمبر سے کھمبوں کی تنصیب شروع کردی جائے گی۔




کوہ سلیمان رینج میں محکمہ سیاحت کی زیر نگرانی پارک ویز کی تعمیر شروع کردی گئی ہے سخی سرور میں ٹورازم ریزاٹ قائم کیا جائیگا جس کے تحت سفاری پارک اور ریسٹ ہاؤس تعمیر کیا جائیگا

۔تخمینہ اور سروے ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہوگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی




۔اجلاس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے شرکت کی۔افسران نے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے منصوبوں کے تحت ٹیچنگ ہسپتال میں چار ارب روپے کی لاگت سے او پی ڈی، ایک ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے گائنی




بلاک اور غازی یونیورسٹی میں ایک راب روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام کرائے جائیں گے۔سول ڈسپنسری سخی سرور کی آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن کےلئے کھدائی شروع کردی گئی ہے۔پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ پر ٹینڈرنگ پراسس کا آغاز کردیا گیا۔چوک کی کشادگی میں آنے والی 22 نجی دکانوں کی خریداری کےلئے تقریبا 17 کروڑ روپے فراہم کردئیے گئے۔دو ہفتہ کے اندر عملی کام کا آغاز کردیا جائیگا۔




سخی سرور میں واٹر سپلائی سکیم ایک ماہ کے اندر فنکشنل کردی جائے گی سکیم کےلئے ضروری تمام 12 ٹیوب ویل نصب کردئیے گئے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے محکمہ اوقاف کے سخی سرور میں ناقص انتظام ، دربار حضرت سخی سرور کی بحالی میں سست روی اور زائرین کو بہتر سہولیات میسر نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے سخی سرور میں واٹر سپلائی،




سخی سرور ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور معموری میں سیم نالہ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تصاویری اور ویڈیوز ریکارڈ پیش کیا جائے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا




کہ ضلع میں سکول سے باہر بچوں کا سروے کرکے تعلیمی اداروں میں داخلہ کو یقینی بنایا جائے۔ائیرپورٹ کے نزدیک ٹی ڈی سی پی کی عمارت کو قابل استعمال میں لایا جائے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں اے ڈی پی کے تحت 23 ارب روپے سے 130 جاری منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے




۔اراکین اسمبلی کو ان کے منصوبوں کی فہرست دینے کے ساتھ افسران ان سے قریبی رابطہ رکھیں گے۔تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔نئے تعلیمی اداروں کے قیام،سکولوں کی اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اراکین اسمبلی کی معاونت مکمل کی جائے گی۔سی ای او تعلیم اور ہیلتھ اپنے اداروں کا تفصیلی سروے کرکے




ضروریات پر مشتمل سفارشات ایک ماہ کے اندر تیار کریں گے۔اس سال کے آخر تک تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کو خوبصورت بنایا جائیگا۔ڈی سی سی کا ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ 12 کروڑ 70 لاکھ روپے سے دس رہائش گاہ سمیت




آر ایچ سی ہسپتال کی بلڈنگ کا تعمیراتی کام چھ ماہ کے اندر مکمل کرایا جائیگا۔ڈیزائن کی بار بار تبدیلی سے تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہوا۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ شاہین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ٹی ایچ کیو ہسپتال کھر میں آئندہ ماہ سے چالیس بیڈ کی ان ڈور سروس بھی شروع کی جائے گی




۔حکومت پنجاب ہسپتال کو چلانے کےلئے ہر کوارٹر 9 کروڑ روپے دے رہی ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق سمیت ضلع میں تعینات متعلقہ افسران شریک تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں