ایبٹ آباد پولیس کے کمانڈوز کی ہر قسم کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر کے گرجا گھروں میں فرضی مشقوں کا انعقاد
ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف) ایبٹ آباد پولیس کے کمانڈوز کی ہر قسم کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر کے گرجا گھروں میں فرضی مشقوں کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال وزیر کی ہدایت پر گزشتہ روزایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد جمیل اختر کی زیر نگرانی ایبٹ آباد پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس نے ضلع ایبٹ آباد میں قائم شدہ جملہ گرجا گھروں میں موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا
فرضی مشقیں ہر قسم کے ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے اور جوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنے کے لیے کی گئیں مشقوں کے دوران ایلیٹ کمانڈوز، ریپڈ رسپانس فورس، ڈسٹرکٹ پولیس، بی ڈی ایس سکواڈ، سکیورٹی برانچ، لیڈیز پولیس اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے علاوہ تھانہ کینٹ اور تھانہ مانگل پولیس کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی
فرضی مشقوں کے دوران جملہ نفری پولیس لائن ہیڈکوارٹرز سے روانہ ہو کر تھانہ مانگل کی حدود قلندر آباد گرجا گھر پہنچی اور فرضی کاروائی عمل میں لاکر علاقہ کلیر کیا بعد از ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم کی سربراہی میں تھانہ کینٹ کی حدود میں قائم شدہ گرجا گھر لیڈی گارڈن، اور گامی اڈہ میں مزید دو گرجا گھروں پر فرضی مشقیں عمل میں لائیں فرضی مشقوں کا مقصد مسیحی
برادری کی کرسمس کے موقع پر فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا اور مستقبل میں کسی بھی قسم کے ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کمانڈوز کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنے کے لیے منعقد کی گئی جبکہ ان فرضی مشقوں کا سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا۔