97

مین شاہراہ قراقرم ایبٹ آباد میں پرویز مشرف کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

مین شاہراہ قراقرم ایبٹ آباد میں پرویز مشرف کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد(فرح ستی سٹی رپورٹر ایبٹ أباد)مین شاہراہ قراقرم ایبٹ آباد میں پرویز مشرف کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کا چھٹا روز ،نوجوانوں کی پاک فوج زندہ باد کے نعروں کی گونج شہریوں نے بھی لبیک کر دیا سابق چیف آف آرمی سٹاف سابق صدر پرویز مشرف قوم کے ہیرو عدالتی فیصلہ عوام کے دلوں سے دور نہیں کرسکتا








مقررین پھٹ پڑے،سوموار کے روز سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا میں شاہراہ قراقرم پر ہونے والے احتجاج سے گاڑیوں کی طویل قطاریں گھنٹوں ٹریفک جام رہی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان ،سول سوسائٹی، صمصام بخاری ،اعجاز قریشی و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے




سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ بھرپور ریلی نکالی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا مخصوص فیصلے مخصوص افراد کو نشانہ بنا کر کرنےسے ہمارے عدالتی نظام کے عدل پر انمنٹ نقوش چھوڑ چکے ہیں جن کی زد میں مخلص اور وطن سے محبت کرنے والوں کو ہی نشانہ بنایا گیا




جس کا فائدہ ملک دشمن قوتوں نے اٹھایا ،مقررین کا کہنا تھا کیسے ممکن ہے ملک کے خدمت کرنے اور جان وقف کرنے والوں کو پھانسی گھاٹ کا راستہ دکھایا جا تا ہے جب یہ شخصیات قومی اعزازات سے نوازنے کی مستحق ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مسلم امہ ایک عالمی سازش کا شکار ہوئی جس میں مسلمانوں کو بری طرح کچلنے کے لئے مظلوم ایجنڈہ طے کیا گیا




ایسے وقت میں جنرل( ر) پرویز مشرف کی بیدار قیادت نے پاکستان کا تحفظ کیا اور آئین پاکستان کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے شہریوں کے جان ومال کا مکمل تحفظ کیا اور عالمی قوتوں کی میلی نظر سے پاکستان کو بچایا، اب اس کا یہ صلہ بنتا ہے 22 کروڑ مسلمان بچوں عورتوں بزرگوں کو دشمن سے بچانے پر سزائے موت دی جائے ،عدالتی فیصلہ انصاف کا قتل اور ذاتی عناد دکھائی دیتا ہے




جو پاکستانی قوم کے لئے قابل قبول نہیں اب ملک میں ایسی کسی تاریخ کو دہرانے نہیں دیا جائے گا اگر ہم مخب وطن ہیں تو ایسے غیر قانونی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کر سکتے، قبل ازیں احتجاجی ریلی میں نوجوانوں نے خوب نعرہ بازی کی انہوں نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے،تاہم میں شاہراہ پر احتجاج سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے سے ٹریفک جام رہی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں