97

بلڈنگ اینڈ زونگ ریگولیشن کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھر پور آپریشن کا آغاز

بلڈنگ اینڈ زونگ ریگولیشن کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھر پور آپریشن کا آغاز

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی ) سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون ٹو اور زون فائیو میں منظورشدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سی ڈی اے کے بلڈنگ اینڈ زونگ ریگولیشن کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھر پور آپریشن کا آغاز کر دیا ہے




اور گزشتہ دو دنوں کے دوران بلڈنگ اینڈ ززوننگ ریگولیشنز2005کی خلاف ورزیوں پر 16عمارات کو سر بمہر کر دیا ہے۔ یہ آپریشن سی ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی ضلعی انتظا میہ کی اور سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ باہم مل کر کر رہا ہے




جبکہ اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں کی بھرپور معا ونت سے یہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں 16کمرشل بلڈنگز کے علا وہ ایک رہائشی گھر کو سر بمہر کرنے کے علا وہ کنٹریکٹر کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے غیر قا نونی دفتر کو بھی سر بمہر کر دیا گیا۔




بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں کے خلاف یہ کاروائیاں سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں عمل میں لائی گئیں۔ سی ڈی اے کی طرف سے بار بار تنبہیہ کے باوجود ان بلڈنگز کے مالکان نے نہ تو سی ڈی اے کے پاس بلڈنگ پلانز منظوری کے لئے جمع کروائے اور نہ ہی بلڈنگ بائی کی خلاف ورزی میں کی جانے والی غیر قا نونی تعمیرات کو ازخود گرایا حا لانکہ سی ڈی اے نے اس ضمن مہلت بھی دی تھی




تا کہ مالکان از خود یہ خلاف ورزیاں ختم کر دیں تا ہم مالکان ان خلاف ورزیوں کو ختم نہ کر سکے۔یہ آپریشن اسلام آباد کی منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں بلڈنگ بائی لاز اور زوننگ ریگولیشنز کے مو ثر نفا ذ اور ان قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ادارے کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ایک کڑی ہے۔ اس ضمن میں بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ ٹو کو ہدایت کی گئی تھی




کہ اسلام آباد میں بلڈنگ قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے علا وہ بے ہنگم تعمیرات کے سدباب کے لئے ایک جامع پلان تیار کرے۔اس جامع پلان کے تحت بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اب با قاعدہ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹڑ F-11/4میں سر کاری ارا ضی پر لگائے گئے




پختہ پلرز کو آپریشن کر کے مسمار کر دیا جبکہ سیکٹر آئی 11/2میں میڈکس ہسپتال کے باہر سرکاری ارا ضی پربنائی گئی پارکنگ کو بھی ختم کر دیا گیا۔ اسی طرح مرکز G-9اور میونسپل روڈ کے ارد گرد فروٹ کے غیر قا نونی سٹالز کو ختم کرنے کے علا وہ دیگر تجا وزات کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں