83

نئے سال کے آغاز میں پوڑ پسوال کے علاقہ میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح کیا جائے گا, راجہ عمر علی یوسف

نئے سال کے آغاز میں پوڑ پسوال کے علاقہ میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح کیا جائے گا, راجہ عمر علی یوسف

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)نئے سال کے آغاز میں پوڑ پسوال کے علاقہ میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح کیا جائے گا, راجہ عمر علی یوسف برسوں سے سوئی گیس کی سہولت سے محروم لوگوں کے پی ٹی آئی نے دل جیت لئے.ممبر عشرو زکوہ رہنما تحریک انصاف راجہ عمر علی یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گاوں پوڑ پسوال, بن بابا جی,

ڈہوک اکثر خان,آہل پسوال اور گردونواح میں نئے سال کے آغاز میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا, افتتاح وفاقی وزیر غلام سرور, ایم این اے منصور حیات خان,ایم پی اے عمار صدیق خان اور لوکل قیادت کرے گی.

راجہ عمر علی یوسف نے کہا کہ برسوں سے سوئی گیس کی سہولت سے محروم عوام اس اعلان سے خوشی سے نہال ہو گئے ہیں. علاقہ کے لوگوں نے تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں