88

پی اے ٹی کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں ،لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

پی اے ٹی کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں ،لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں ،لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ، تنظیمی سٹرکچر میں بہتری اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

۔ورکشاپ میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صوبائی،ضلعی اور تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔مقررین نے ایک روزہ ورکشاپ میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور تنظیمی سٹرکچر میں بہتری کے حوالے سے گفتگو کی۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے ورکشاپ میں موجود شرکائ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیںانہی کی بدولت بلدیاتی الیکشن میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی پربہترین انداز میں کام کررہے ہیں، پنجاب میںپارٹی کو تحصیل اوروارڈ کی سطح تک مضبوط کریں گے۔عارف چوہدری نے قیادت کی خوبیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا




کہ کہ ایک اچھا لیڈر نہ صرف اپنی ٹیم کے روبرو واضح مشن پیش کرتا ہے بلکہ ٹیم کے تجربات اور خیالات کی بنیاد پر اس میں مسلسل بہتری بھی لاتا ہے، ایسی فعال لیڈر شپ اسی صورت میں پیدا ہوتی ہے جب لیڈر اپنی ٹیم کی خوبیوں اور حدود و قیود سے اچھی طرح روشناس ہو اور عصری ،فکری چیلنجز سے بھی بخوبی آگاہ ہو۔عارف چوہدری نے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تسلسل اور اس میں بہتری پر زور دیا تاکہ عصر حاضر کے چیلنجوں سے مو ثر انداز سے نمٹا جا سکے۔




انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ظلم و استحصال پر مبنی نظام بدلنے کےلئے بے مثال جدوجہد کی ہے ،پاکستان عوامی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے۔ملک کو حقیقی جمہوریت کے ٹریک پر لانے کےلئے جدوجہد کرتے رہینگے۔پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے اپنے خطاب میں کہا




کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے۔رکنیت سازی مہم،تنظیم سازی میں تیزی لائی جائے گی۔ہر ویلج کونسل میں اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی کےلئے بلدیاتی اداروں کو انتظامی اختیارات اور وسائل دینا ہونگے۔عوامی تحریک با اختیار بلدیاتی اداروں اور با اختیار عوام کے سیاسی فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔فعال بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوری نظام کی تشکیل کسی طور پر ممکن نہیں ہو سکتی۔عہدیدار و کارکنان بلدیاتی انتخابی تیاریاں شروع کر دیں۔




یونین کونسل سے پی پی سطح تک رکنیت سازی مہم اور رابطہ مہم شروع کی جائے۔پی اے ٹی کا سیاس ویژن ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک شمالی پنجاب غلام علی خان نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے نظام کی تبدیلی،کرپشن کے خاتمے اور آئین و قانون کی حکمرانی کےلئے طویل ترین عملی جدوجہد کی ہے۔




بلدیاتی الیکشن میں ایسے امیدوار لائیں گے جو محرومیوں کا ازالہ کرنے کے جذبے سے سرشار ہوں۔ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ پروفیسر محمد سلیم،ملک طاہر جاوید،ملک نذیر اعوان،ذوالفقار چشتی،قاضی نصیر و دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں