سی ڈی اے انفورسمنٹ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سی ڈی اے انفورسمنٹ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن, غیر قانونی سروس اسٹیشن اور دیگر تجاوزات مسمار کر دیں.تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انفورسمنٹ کے انسپکٹر دوست محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ترنول کے علاقہ چونگی نمبر 26 پر غیر قانونی طور پر سروس اسٹیشن چل تھا
جسے مسمار کر کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا.ذرائع کے مطابق اس سروس اسٹیشن سے اسماعیل نامی شخص کرائے کے نام پر ہزاروں روپے بھتہ وصول کر رہا تھا. اسکے علاوہ دیگر جی ٹی روڈ دیگرجگہوں پر بھی تجاوزات ہٹا دی گئیں.