84

پی ایچ ایس قوانین کی خلاف ورزی ، مزید 13کمرشل عمارتیں سربمہر

پی ایچ ایس قوانین کی خلاف ورزی ، مزید 13کمرشل عمارتیں سربمہر

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) اسلام آباد کے زونII اورV میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سی ڈی اے کے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز2005 ؁ء کی خلاف ورزی کے خلاف جاری آپریشن میں سی ڈی اے نے مزید 13کمرشل عمارتوں کو سربمہر کر دیا۔




یہ آپریشن سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹII- نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے کیا جبکہ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔





پیر کے روز بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ II- کی طرف سے کئے جانے والے آپریشن میں جو 13عمارات سر بمہر کی گئی ہیں ان میں بحریہ ٹاؤن فیزIV- کے پلاٹ نمبر130،سوک سینٹر بلاک ڈی، پلاٹ نمبر167سوک سینٹر بلاک ڈی، پلاٹ نمبر154 سوک سینٹر بلاک ڈی، پلاٹ نمبر158سوک سینٹر بلاک ڈی،




پلاٹ نمبر09سوک سینٹر بلاک اے اور پیرا ڈائیز مال اور ریذیڈنسی کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کیا گیا۔ اسی طرح سات عمارات جن میں پلاٹ نمبر18،22،23،34 اور35،24،39،44 کے علاوہ پلاٹ نمبر40 اور 41 Cornice Road بحریہ ٹاؤن فیز IV- کو بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہر کر دیا گیا۔





مزید برآں سی ڈی اے کے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں آئی جے پرنسپل روڈ پر سیکٹر آئی10- سے لیکر کیرج فیکٹری آئی 11- تک 275غیر قانونی سیل پوائنٹس جو کہ گرین بیلٹس پر بنائے گئے تھے کو مسمار کر دیا اور گرین بیلٹس پر تجاوزات کے خاتمے کے بعد ایریاء ایم سی آئی کی انوائرنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا




تاکہ وہ نہ صرف اس پر شجر کاری کریں بلکہ اس کی موئثر مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائیں تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو سکیں۔ اسکے علاوہ مرکز F-11میں بنائے گئے ایک عارضی گھر، ایک ہوٹل اور ایک مکینک کے کیبن کو بھی ختم کر دیا گیا جبکہ سیکٹر G-11/1کی سٹریٹ نمبر 11کے قریب بلڈنگ میٹریل کے ایک ڈپو کو بھی ختم کر دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں