129

تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ کررہی ہے، عامر مغل

تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ کررہی ہے، عامر مغل

اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہرسال تعلیم صحت،صفائی اور ترقی کے منصوبوں کے لئے مختص کردہ اربوں روپے کے فنڈز ٹی ٹیوں کی شکل میں اومنی گروپ کے ذریعے بلاول کے اکاؤنٹ میں جارہے ہیں۔




جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ کررہی ہے جس پر اپوزیشن واویلا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارعامر مغل نے دورہ سندھ سے واپسی پر ترنول پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔




اس موقع پر راجہ منیر،سیّد توقیر شاہ، راجہ نعیم موجود تھے۔تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی سندھی عوام پتھر کے دور میں رہ رہی ہے۔ اور زرداری حکومت کرپشن کے دیوتا کی پوجا میں مصروف ہے۔ کوئی شعبہ زندگی ایسا نہیں




جس میں سندھ گورنمنٹ باقاعدہ اپنا حق سمجھ کر کرپشن نہ کرتی ہو۔ صحت کا شعبہ ہو یا تعلیم کا، پانی کی چوری سے لیکر کر بجلی کی چوری بھی حکومتی سرپرستی میں کی جاتی ہے۔عامر مغل نے کہا کہ سندھی عوام کا استحصال کیا جا رہاہے۔ ہر سال اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ صحت، تعلیم، صفائی اور ترقی کے منصوبوں کے نام پر کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ مختص کیا جاتا ہے۔




وزیر اعلیٰ سندھ کا کردار صرف اور صرف کرپشن کی رقم کو بچانے میں سہولت کار کا ہے۔ پانی کی چوری سندھی غریب عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ سرکاری سرپرستی میں پانی چوری کیا جاتا ہے




۔ بجلی چوری بھی سندھی حکومت کی سرپرستی میں کی جاتی ہے۔ہر ادارے میں بھرتی کا میرٹ صرف اور صرف پیسہ ہے۔ ہر سرکاری نوکری کے ریٹ مقرر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹ مار جاری ہے۔ مالدار لوگ اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔ ابھی گورنمنٹ نے 8لاکھ سے زائد ایسے لوگوں کو بینظیر انکم ہروگرام میں سے نکالا ہے جو کہ صاحب حیثیت ہیں۔




اور سالہا سال سے گورنمنٹ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کھا چکے ہیں۔ انہوں نے بلاول زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بلاول زرداری اپنے باپ کی کرپشن بچانے کیلئے ایم کیو ایم کو وزارتیں آفر کر رہے ہیں تا کہ وہ وفاقی حکومت کو گرا دے اور ان کے باپ سے لوٹی ہوئی دولت کا احتساب نہ کیا




جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے عمل سے پیچھے کسی صورت نہیں ہٹے گی اپوزیشن جتنا بھی زور لگا ہے۔اب تک تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے معاشی حالات کو بہتر کر دیا ہے 2020 میں عوام کو فوائد ملنے ہیں حکومت روزگار فراہمی کو یقینی بنائے گی۔




غریب بے سہارا لوگوں کے لئے ملک بھر میں پناہ گاہیں بنانے کے لئے وزیر اعظم نے ہدایات جاری کردی ہیں۔نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے کیلئے آسان شرائط پر وزیر یوتھ پروگرام کے نام سے اربوں روپے مختص کئیے گئے ہیں۔ غریبوں کو فری علاج فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کئیے جا رہے ہیں۔




یوٹیلٹی سٹور سے بھی سستے داموں اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔عامر مغل نے کہاکہ 2020 عوام کا سال ہے۔ دورہ سندھ کے دوران عامر مغل نے سندھ کی مرکزی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ اشرف قریشی،




ریجنل صدر حیدر آباد صداقت جتوئی، مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک طاہر، انفارمیشن سیکرٹری ضلع نوشہرو فیروز ممتاز سولنگی، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر قیادت سے ملاقاتیں کیں اور وفاقی وزیر اسد عمر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت بھی کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں