93

جی پندرہ خیابان جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، رہائشی خوف و ہراس میں مبتلا

جی پندرہ خیابان جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، رہائشی خوف و ہراس میں مبتلا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)جی پندرہ خیابان جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، رہائشی خوف و ہراس میں مبتلا، کوئی پرسان حال نہیں، سکیورٹی کی ناقص انتظامات پر مکینوں کا پرجوش احتجاج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود جی پندرہ خیابان جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں گزشتہ چھ ماہ سے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی




وارداتوں کی وجہ سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے سوسائٹی کے مین گیٹ بھر پورا حتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر تھانہ ترنول کے ایس ایچ او بھی نفری کے ساتھ موجود تھے۔ مظاہرین میں سلیم خان، میاں گل خان و دیگرنے کہا کہ اگر چوری اور ڈکیتی کی وردات بڑھتی رہیں




اور چور ڈاکو نہ پکڑے گئے توہم جی ٹی روڈ کو بند کر دیں گے۔ واضح رہے کہ سوسائٹی میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں۔ہزاروں کی آبادی میں سکیورٹی اہلکار کی تعداد بہت کم ہے اور سکیورٹی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے چور وارداتوں میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں