102

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی

لاہور: ڈاکوؤں نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر کا صفایا کردیا۔




لاہور پولیس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین مسلح ڈاکو رات 4 بجے کے قریب گھر میں داخل ہوئے۔




پولیس نے بتایاکہ ڈاکو 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے گئے جب کہ عمران خان کے بھانجے نے بھی زیورات اور پستول چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔




پولیس کا کہناہےکہ گھر کا درواز کھلا رہنے کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو واردات میں مالی کے بیٹے کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں