152

قومی شاہراہوں اور موٹروے پر بھاری جرمانے ختم، حکومت نے نوٹیفکیشن معطل کردیا

قومی شاہراہوں اور موٹروے پر بھاری جرمانے ختم، حکومت نے نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) وزارت مواصلات نے 11 دسمبر کو جاری کیا جانیوالا موٹرویز اور قومی شاہراوں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔وزارتِ مواصلات نے موٹروے پولیس اور متعلقہ اداروں کو مطلع کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ حکومت کے کامیاب مذاکرات کے بعد جرمانوں میں اضافہ واپس لیا گیا۔خیال رہے کہ موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر جرمانے بڑھا کر دس ہزار تک کر دیئے تھے۔




تیز رفتاری پر 10 ہزار، اوور لوڈنگ پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں بھاری اضافے کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹ اینڈ گڈز الائنس نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی تھی۔ہڑتال کی وجہ سے لاہور، پشاور،




فیصل آباد، گوجرانوالہ اورملتان سمیت دیگر کئی شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا اور وہ بھاری بھرکم سامان کے ہمراہ بس اڈوں پہ ہڑتال ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے




جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث ٹرینوں میں بے پناہ رش بھی دیکھنے میں آیا۔گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اینڈ گڈز کے نمائندہ وفد سے مذاکرات کیے اور انہیں مسائل کے حل کی یقنین دہانی کرائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت چار رکنی کمیٹی بنائے گئی جو ٹرانسپورٹرز کی چار رکنی کمیٹی سے مذاکرات کرکے مسائل کا حل تلاش کرے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں