80

ترنول, سرائے خربوزہ میں منشیات فروشی عروج پر ہے چوری ڈکیتی عام ہے ، امجد عباسی

ترنول, سرائے خربوزہ میں منشیات فروشی عروج پر ہے چوری ڈکیتی عام ہے ، امجد عباسی

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)صدر تحریک انصاف اسلام آباد فرید الرحمان خان کا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سعید خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری نیاز ممن کے ہمراہ ترنول کا دورہ دیرینہ کارکنان تحریک انصاف سے ملاقات کارکنان نےگلے شکوے کرتے ہوئے شکایات کا انبار لگادیئے.








اس موقع پر محمد خان,صاحبزادہ الیاس, ملک ممتاز ڈپٹی جنرل سیکرٹری نیازمند ,ایازآفریدی, اختر منیر, صادق اللہ,ناظم خان مراد خان, امجد عباسی و دیگر نے کہا کہ ترنول, سرائے خربوزہ میں منشیات فروشی عروج پر ہے چوری ڈکیتی عام ہے اور پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے,




انتظامیہ کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہریاں سیاسی ڈیروں پر لگائی جاتی ہیں جہاں عوام کو کھلی کچہری سے دور رکھا جاتا ہے,یہ محض ٹوپی ڈرامہ ہے, صدر اسلام آباد ریجن فرید خان نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے




کہا کہ کارکنان حو صلہ بلند رکھیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کو پسماندہ حالات سے نکال لیا ہے اب ملکی ترقی میں زیادہ دیر نہیں لگے گی کارکنان کو بھی پریشانی سے نکالیں گے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نیاز محمد نے کہا کہ کارکنان کی ہر پریشانی میں ساتھ ساتھ ہیں سعید خان نے کہا




کہ ہم نے امن عامہ صورتحال ترنول میں مخدوش ہے جس کے لیے عوامی جگہ پر کھلی کچہری کا انعقاد ضروری ہے۔ جس میں عوام کے مسائل کھلے طور پر سنے جائیں گے کارکنان سے صاحبزادہ الیاس ملک ممتاز و دیگر نے بھی گفتگو کی ریجنل صدر فرید. الرحمٰن خان نے کارکنان کے ہمراہ ترنول میں قائم پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں