87

اہلیان مانسہرہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

اہلیان مانسہرہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) اہلیان مانسہرہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے،اتوار کے روزضلع کونسل مانسہرہ میں اقوام متحدہ کی قرارداد برائے رائے شماری ایک سیمنار کاانعقاد کیا گیا،سیمنار میں شہریوں اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،








سیمنار کا انعقاد سماجی شخصیت محمد شیراز کی صدارت میں ہوا جبکہ خصوصی طور پر شرکاء سیمنار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرشید،سول سوسائٹی کے نمائندے وقاص شاہ،ممتاز اور متحرک صحافی نثار احمد خان،سابق کونسلر سٹی نمبر 3عامر شہزاد،خدمتگار پارٹی کے رہنما عتیق الرحمان چوہان،ہزارہ سٹوڈنٹس کے صدر محمد شعیب،




پی ٹی آئی یوتھ کے صدر کمال سلیم،ہزارہ سٹوڈنٹ سوسائٹی کے لالہ خان شریک تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم پاکستان کی آزادی کے لئے خلوص کی کوشش کریں گے،




ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو کشمیر سے متعلق رائے شماری کی قرارداد کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دینا ان کا بنیادی اور مکمل حق ہے لیکن بھارت بار بار اس قرارداد سے انکار کرتا ہے۔





سیمینار کے بعد ریلی کابھی انعقاد کیا گیا جو ہال سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ کونسل کے مرکزی دروازے پر اختتام پذیر ہوئی،شرکاء ریلی نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کو آزادی دینے کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں