100

شنکیاری پریس کلب و شنکیاری و یونین آف جرنلسٹس کا انتخابات مکمل

شنکیاری پریس کلب و شنکیاری و یونین آف جرنلسٹس کا انتخابات مکمل

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) شنکیاری پریس کلب و شنکیاری و یونین آف جرنلسٹس کا انتخابات مکمل ۔افتحار خان صدر پریس کلب اور سجاد احمد جنرل سیکریٹری ۔ندیم جہانگیری صدر یونین آف جرنلسٹس نعیم خان جنرل سیکریٹری منتخب ۔ دیگر عہدیداروں کا چناؤباہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔








نومنتحب عہدیداروں کا پریس کلب یونین آف جرنلسٹس کو فعال کرنے کا عزم پریس کلب شنکیاری کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کیلئےانتحابی اجلاس زیر صدارت افتحار خان منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں نئے عہدیداروں کا باہنی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا




جس میں متفقہ طور پر حاجی فاروق احمد سرپرست اعلیٰ، افتحار خان کو صدر جبکہ سجاد احمد کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا اجلاس میں شنکیاری یونین آف جرنلسٹس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا




اور اتفاق رائے سے حاجی فیض رساں ضیاء سرپرست ندیم خان جھانگیری کو صدر اور نعیم خان جنرل سیکریٹری چنا گیا ۔جبکہ باقی عہدیداروں کا چناؤ دونوں تنظیموں کے صدر جنرل سیکریٹری مشاورت سے کریں گے




اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مثبت صحافت کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ممبران کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر صحافی ابرار احمد عرف بالا کے ماموں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں