115

ایران نے امریکی فوج پر حملے سے پہلے عراق کو آگاہ کردیا تھا عراقی وزیراعظم

ایران نے امریکی فوج پر حملے سے پہلے عراق کو آگاہ کردیا تھا عراقی وزیراعظم

بغداد: عراقی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے سے پہلے عراق کو آگاہ کردیا تھا۔




عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ انہیں آدھی رات کو ایران کی طرف سے زبانی آگاہ کیا گیا کہ قاسم سلیمانی کے قتل پر جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور حملہ جلد کیا جائے گا۔




یہ بھی پڑھیں
سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیکر امریکا کے منہ پر تھپڑ مارا: آیت اللہ خامنہ ای





امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے: ایران کا دعویٰ
’آل اِز ویل‘ امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد ٹرمپ کا رد عمل
انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے کسی حتمی مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی بلکہ صرف امریکی فوجیوں پر حملے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

عبدالمہدی نے مزید کہا کہ یہ انتہائی خطرناک بحران عراق، خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن جنگ کے خطرات ہیں۔




عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم نے حملے کی اطلاع ملنے پر عراقی وزیراعظم کو خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا اور ایران کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے جب کہ امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔




امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے حملے پر کہا ہےکہ سب کچھ ٹھیک ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں