92

ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری کی کاروائی 240 بوتل شراب برآمد

ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری کی کاروائی 240 بوتل شراب برآمد

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری کی کاروائی 240 بوتل شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری نے نفری کے ہمراہ کاروائ کرتے ہوئے




ڈسٹرکٹ بار کلب سے 240 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم نظام ولد اللہ خان سکنہ کہنیاں خاکی کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں 3/4POکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ دوران دریافت ملزم نے بتایا




کہ وہ وکیل نیئر کی شراب فروخت کرتا تھا۔ملزم کے بیان پر وکیل نیئر کے خلاف بھی تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ کوئ بھی قانون سے بالاتر نہیں۔تمام منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصروں کوپیغام دینا چاہتاہوں کہ وہ یا تو ضلع چھوڑ دیں یا پھر یہ مکرو دھندہ چھوڑ دیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں