103

جندوپیر کمال کا نواحی موضع حاصل لاڑ دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

جندوپیر کمال کا نواحی موضع حاصل لاڑ دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

لیاقت پور(محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)جندوپیر کمال کا نواحی موضع حاصل لاڑ دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم سڑکیں نہ سیوریج بستی حاصل لاڑ بستی خلیل نائیچ بستی گھلواں بستی جام دین محمد بستی نزیرنائیچ بستی ملک منظور بستی قریشیاں بستی جام پیراںڈتہ کو شاہی روڈ اڈالال کوٹھی سے ملانے والی واحد روڈعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے




اس راستہ پر موجود پلیاں بھی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے کسی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کا بروقت پہنچنا ناممکن ھے




مریض ہسپتال پہنچنے کی بجائے خالق حقیقی سے جا ملتا ہے بارشوں کے موسم میں ان بستیوں کے مکیںن گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں ان بستیوں میں زیر زمین پانی مضر صحت ھے جس کے استعمال سے لوگ متعدد موضی امراضِ میں مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ حاجی محمد شاہد لاڑ جام نوید لاڑ صاحب یارگھلو ملک منظور احمد ملک الطاف قاری جلیل احمد پیر




عبدالستار جام فہدرانااسلم جام شبیر ملک نزر گھلو مولوی ریاض گھلو و دیگر منتخب نمائندوں سے بستی حاصل لاڑ میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ سیوریج سسٹم رابطہ سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں