85

بھارت کالا قانون پاس کر خود اپنی مشکلات میں پھنس گیا،وزیر خوراک آزاد کشمیر

بھارت کالا قانون پاس کر خود اپنی مشکلات میں پھنس گیا،وزیر خوراک آزاد کشمیر

جدہ (نورالحسن گجر بیورو چیف جدہ)وزیر خوراک آزاد جموں وکشمیر سید شوکت حسین شاہ کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے بانی رہنما سردار سجاد شاہین کی جانب سے پر تکلیف عشائیہ کااہتمام کیا گیا جس میں مسلم ن آزاد کشمیر سعودی عرب کے زمہ دران پارٹئ ورکر اور کشمیر سے تعلق رکھنے والی کاروباری و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔





عشائیہ کی صدارت کرتے ہوئے سردار سجاد شاہین نے اپنے خطاب میں وزیر خوراک شوکت شاہ کو عمرہ کی مبارکباد دی اور سعودی عرب میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پارٹی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کشمیر کی آزادی سے متعلق اوورسیز کشمیریوں کی جانب سے جہدوجہد کے بارے میں بریفنگ دی




تقریب سے وزیر خوراک آزاد کشمیر سید شوکت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کالا قانون پاس کر خود اپنی مشکلات میں پھنس گیا ہے اور اس وقت بھارتی حکومت غنڈوں کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے پہلے کشمیر کی حثیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور اب مسلمانوں کے خلاف بھارت میں کالا قانون بنا دیا




بھارت کشمیر کی حثیت ختم کرتے کرتے خود اس وقت تقسیم کی دہانے پر پہنچ چکا ہے اور بہت جلد ٹوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آ رہا ہے اس وقت کشمیر میں صرف کشمیریوں کا مسلۂ نہیں




بلکہ انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں اور انسانیت کا مسلۂ ہے جس پر عالمی برادری نوٹس لے میں بہترین پروگرام منعقد کروانے پر اور دیار غیر میں رہے کر کشمیر کی تحریک چلانے پر پارٹی زمہ دران اور سردار سجاد شاہین کا مشکور ہوں تقریب سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سعودئ عرب کے عہدے دران سردار محمداقبال،




راجہ شمعروز،راجہ امریز،راجہ مظہر،اختر پیرزادہ،راجہ خوشحال اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شوکت شاہ کو عمرہ کی مبارکباد دی تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گی اور یوتھ ونگ کے سنئیر ممبر بلال شاہین نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں