77

نشے کے شکار افراد کو معاشرے میں دوبارہ اپنا کھویاہوا مقام واپس دلانے کے لئیے ابتدائ معائنہ کیا گیا

نشے کے شکار افراد کو معاشرے میں دوبارہ اپنا کھویاہوا مقام واپس دلانے کے لئیے ابتدائ معائنہ کیا گیا

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ پولیس۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کی جانب سے مانسہرہ پولیس اورعرفان نیورو سائیکاٹری اینڈ جنرل ہسپتال کے درمیان معاہدےکے بعد نشے کے عادی افراد کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور معاشرے میں کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لئیے ماہر نفسیات کی زیر نگرانی باقاعدہ طور پر علاج معالجہ شروع کردیا گیا ہے








۔تفصیلات کےمطابق ڈی۔پی۔او آفس مانسہرہ میں قائم سپیشل سنٹر میں کسی بھی زیادتی اور نشے کے شکار افراد کو معاشرے میں دوبارہ اپنا کھویاہوا مقام واپس دلانے کے لئیے ابتدائ معائنہ کیا گیا




۔فیمل سائکائٹرسٹس پر مشتمل 04 رکنی ٹیم رومانہ اعجاز ، اریب خان ، زینب اور عمارہ تاج نے نشے کے عادی افراد کا ابتدائ معائنہ کیا۔ابتدائ معائنے کے بعد ان تمام افراد کو علاج معالجے کےلئیے عرفان نیورو سائیکاٹری اینڈ جنرل ہسپتال بھیجا جاۓ گا۔




ایسے تمام افراد جو کہ منشیات کا شکار ہوکر زندگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔انکا علاج سائکائٹرسٹ کی مدد سے ممکن بنایا جاۓ گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں