52

اڈا جندوپیر کمال اور اس کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمارجس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدیدپریشانی کا سامنہ

اڈا جندوپیر کمال اور اس کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمارجس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدیدپریشانی کا سامنہ

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور )اڈا جندوپیر کمال اور اس کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمارجس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدیدپریشانی کا سامنہ ہے جندوپیرکمال سے ملحقہ مواضعات تڑکڑی،کوٹلہ خیرےخاں،کنجکی والا،احمدیارٹانوری،موضع مرادپور سیال،محمدڈاہا،







موضع ٹانوری،چکوک عباسیہ میں جگہ جگہ آورہ کتوں کے غول دندناتے پھر رہے ہیں بچوں کو سکول جانے میں شدید دشواری کا سامنہ ہے کچھ عرصہ قبل اسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کے حکم پر آوارہ کتوں تلفی کے لیے مہم چلائی گئی لیکن یہ مہم کامیاب نہ ہوسکی اب آئے روز آوارہ کتوں کے حملے ہو رہے ہیں








اہل علاقہ اے ڈی بھٹہ، عبدالجبار ،طارق عمران ،نظام دین محمدرفیق،نادرحسین،محمد شہزاد،عظیم بخش،حافظ سجاد،سلیم ٹانوری،ملک آصف ،ملک نواز،حاجی سیف اللہ چنڑ،مختیار خاں ،صابرحسین نے اعلی حکام سے آوارہ کتوں کو تلف کرانے کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں