71

ضلع لوئر کوہستان کی حدود میں موٹر کار تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی,

ضلع لوئر کوہستان کی حدود میں موٹر کار تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی,

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )ضلع لوئر کوہستان کی حدود میں موٹر کار تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی,تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے. مقامی پولیس اور لوگوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر اپنے مدد آپ ریسکیو کر کے تمام سواریوں کو بچانے میں کامیاب





تفصیلات کے مطابق گلگت کی طرف سے موٹر کار نمبری1052/DMR بشام کی طرف جاری رہی تھی








ضلع لوئر کوہستان تھانہ پٹن کے حدود اپر چائنہ کیمپ کے قریب سلپ ہوکر KKH روڈ پرالٹ گئی مقامی پولیس کو بروقت اطلاع ملتی ہی ایکٹنگ ڈی پی او لوئر کوہستان افتخار احمد خان نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد ریاض خان اور ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگزیب خان کی نگرانی میں اے ایس ایچ او




تھانہ پٹن بمعہ پولیس سپیشل ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور سمیت تمام سواریوں کو آپنے مدد آ پ بچایا اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے پولیس موبائل کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹن پہنچا کر علاج معالجہ کروایا۔ مقامی لوگوں نے لوئر کوہستان پولیس کے خدمات کو سراہتے ہوئے




کہا کہ ہزارہ اور کوہستان پولیس ہر مشکل گھڑی میں اپنے عوام کی خدمت میں دن رات مصروف رہتی ہیں ہم اپنے بے مثالی پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایکٹنگ ڈی پی او لوئر کوہستان افتخار احمد خان نے تمام آفیسران اور جوانوں کو بروقت حادثہ میں زخمی افراد کی امداد کرنے پر شاباش دی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں