70

ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز

ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز

ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔پانچ سال تک کے تقریباً چھ لاکھ بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی








اور دو سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔مہم میں 3400 کے قریب افرادی قوت حصہ لے رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پولیو ٹیموں کی موئثر مانیٹرنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔








ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر انتظامی افسران نے پولیو ٹیموں کے کام کو چیک کیاسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ مہم کےلئے 1662 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1394 موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات کو فوکس کیا جارہا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں