87

وزیر اعظم عمران خان کے تمام پروگرام ایک مضبوط ، روشن ، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے ضامن ہیں،مراد سعید

وزیر اعظم عمران خان کے تمام پروگرام ایک مضبوط ، روشن ، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے ضامن ہیں،مراد سعید

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)وزیر اعظم عمران خان کے تمام پروگرام ایک مضبوط ، روشن ، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے ضامن ہیں۔سال نو کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ہے، ہم اپنے تمام اہداف کی تکمیل کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔این ایچ اے کے ریونیو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،








اخراجات میں خاصی حد تک کمی آئی ہے، کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعیدمواصلات وپوسٹل سروسز کے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں سال نو ہر لحاظ سے کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ہے،




ہم نے وزیراعظم کے کامیاب جوان، احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ، شلٹر ہوم اور کئی دیگر منصوبوں کو کامیاب بنا کر اسلامی فلا حی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کر دی ہے۔ وزیر مواصلات نے گزشتہ 16ماہ کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جملہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے




کہا کہ اس عرصہ میں اتھارٹی کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ این ایچ اے اپنے منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کرے۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر۔ حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر دو ماہ تک شروع کیا جائے گا۔




بدلتے موسموں اور سردی میں ریکارڈ شدت ہم سے متقاضی ہے کہ ہم سرزمین وطن پر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آئندہ نسلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ کریں، ہم نے ماضی کی نسبت وزارت مواصلات کے ذیلی اداروں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پوسٹل سروسز کو ہر لحاظ سے ترقی و کامرانی سے ہمکنار کیا ہے،




ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ، اخراجات میں غیر معمولی بچت اور تمام جاری تعمیراتی منضوبوں میں شفافیت ےہ تمام اوصاف ہمارا نصب العین ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور کئی دیگر اداروں کے تعاون سے ہم وطن پاک کو سرسبز شاداب بنانے کے عمل میں تیزی سے مصروف ہےں،




آج نیشنل بنک آف پاکستان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے متعلقہ حکام نے ایک مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ دستخط کئے ہےں جس کی رو سے نیشنل بنک آف پاکستان اسلام آباد، پشاور موٹروے اور دیگر شاہراہوں کےلئے گیارہ ہزار زیتون کے پودے مفت فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر




مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے کیا،




این ایچ اے کی طرف سے جنرل منیجر موٹروے امجد علی خان اور اسلامک نیشنل بنک آف پاکستان خیبر پختونخواہ کی ریجنل ہیڈ محترمہ صائمہ رحیم نے یادداشت پر دستخط کئے۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم ،




وزارت مواصلات ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے سنئیر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا




کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کا وژن دے کر ایک فلاحی اسلامی ریاست کے خدوخال واضح کر دےے ہےں جن کی روشنی میں موجودہ حکومت تمام شعبہ زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لا کر آئندہ نسلوں کو ایک روشن اور درخشاں مستقبل دینے کا تہےہ رکھتی ہے،




وزارت موسمیاتی تبدیلی بدلتے موسموں کا بخوبی ادراک رکھتے ہوئے ملک بھر میں اربوں درخت لگا کر ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے جو پاکستان کی ضرورت بھی ہے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک خطرہ ہے




جس سے نمٹنے کےلئے ہمیں مل جل کر کاوشیں کرنی ہےں ۔ آج قوم دیکھ رہی ہے کہ موسموں کے تغیر و تبدل نے لوگوں کو غیر محفوظ کر دیا ہے، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں طوفان بارشیں اور برف باری حتٰی کہ اسلام آباد میں ریکارڈ توڑ سردی لمحہ فکرےہ ہے اس لئے ہمیں موسموں کو اعتدال پر لانا ہو گا تا




کہ ہم ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔تقریب کے آغاز میں اسلامک نیشنل بنک آف پاکستان خیبرپختونخوا کی ریجنل ہیڈ وائس پریزیڈنٹ محترمہ صائمہ رحیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں