مریم اورنگزیب نے حکومت سے فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ
اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) مریم اورنگزیب نے حکومت سے فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے
کہ فیصل واوڈا نے عمران خان کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی،
ان کی حرکت پر عمران خان اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے، اتنا وقت گزرنے کے باوجود کارروائی نہ ہونا ثبوت ہے کہ عمران خان کے حکم پر یہ حرکت ہوئی،
ان ہی کے دباؤ پر فیصل واوڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے کوئی فائدہ نہیں. فیصل واوڈا جیسے لوگوں کا کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے
، وزیراعظم فیصل واوڈا سے وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے فوری استعفیٰ لیں۔