107

سینکڑوں نفوس پر مشتمل چک نمبر140این پی دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

سینکڑوں نفوس پر مشتمل چک نمبر140این پی دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

لیاقت پور(محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)لیاقت پورسینکڑوں نفوس پر مشتمل چک نمبر140این پی دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم اڈاجندوپیر کمال کا نواحی چک 140این پی جو کہ ٹوٹی پھوٹی سانگلہ روڈ سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جہاں پر تمام بنیادی سہولیات کا فقدان ہے

یہاں کازیر زمین پانی مضر صحت ہے جس کے استعمال سے علاقہ مکین متعدد موضی امراضِ میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ امدورفت کے لیے دوکلومیٹر کچے راستے سے گزرکرسانگلہ روڈ پرانا پرتاہے




بارشوں کے موسم میں چک اور اس کے گردونواح کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں بچوں کو سکول جانے کے لیے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے زیر تصویر بچے کیچڑ سے گزر کر سکول جارہے




ہیں اہل علاقہ محمد بوٹا نمبردار،محمدافضل چھینہ،محمدصفدر محمد نعیم ارشد،محمدعیسی،محمداختر،اللہ جیوایا،ربنواز بھٹی نے اعلی حکام سے نوٹس لیتے ہوئے سانگلہ روڈ تاچک 140 این پی پختہ روڈ بنوانے کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں