123

آئی انٹرنیشنل ہاسپٹل گاندھیاں کے اشتراک سے عوام کی صحت کے لیے زبردست اقدام

آئی انٹرنیشنل ہاسپٹل گاندھیاں کے اشتراک سے عوام کی صحت کے لیے زبردست اقدام

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)تناول پریس کلب ، تناول یونین آف جرنلسٹس اور انجمن تاجران لساں نواب کا محبوب آئی انٹرنیشنل ہاسپٹل گاندھیاں کے اشتراک سے عوام کی صحت کے لیے زبردست اقدام۔ تفصیلات کے مطابق محبوب آئی انٹرنیشنل ہاسپٹل گاندھیاں مانسہرہ کے نمائندے سید قیصر شاہ بخاری نے تناول پریس کلب کا دورہ کیا

اور تناول پریس کلب، تناول یونین آف جرنلسٹس اور انجمن تاجران لساں نواب کے مقامی عہدے داروں سے مل کر انیس جنوری کو لساں نواب میں منعقد کیے جانے والے فری آئی کیمپ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی۔

اس موقع پر طے کیا گیا کہ فری آئی کیمپ کا دورانیہ دس بجے سے تین بجے تک ھوگا اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کو نظر کے فری ٹیسٹ اور دواؤں کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ ارزاں فیس پر موتیے کے جدید ترین آپریشن اور چشمہ کی فراہمی کی سہولیات دی جائیں گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں