سانحہ نیلم میں جانی و مالی نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیائع پر انتہائی دکھ ہے سائیں نثار مغل
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)رہنما مسلم لیگ سعودی عرب سائیں نثار احمد مغل نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودوں سے جانی و نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں شہید ہو جانے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں
اللہ تعالی اہلیان نیلم پر اپنا فضل و کرم عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرین بھائیوں کہ دکھ میں برابر کے شریک ہیں حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائیش ہیں
اللہ تعالی اس سانحے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو جلد صحت یاب کرئے اور جو شیید ہوچکے ہیں انکی مغفرت فرمائے آمین۔