99

سانحہ وادی نیلم میں قیمتی جانی و مالی نقصانات کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ثمر سراج چوہدری

سانحہ وادی نیلم میں قیمتی جانی و مالی نقصانات کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ سانحے نیلم میں جانی و مالی نقصانات کے دکھ کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے اہلیان نیلم پر کھبی بھارتی جاریت کھبی سیلابی ریلے اور اب برفانی سانحے کا واقعہ اللہ تعالی نیلم پر اپنا خاص فضل وکرم فرمائے

ثمر سراج نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کو معاوضہ جات کی ادایگیاں فوری طور پر یقنی بنائے تاکہ متاثرین کے دکھوں کا کچھ حد تک مداوہ ہوسکے

ثمر سراج نے کہا کہ حکومت رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کرئے کیوں کے آنے والوں دنوں میں بارش اور برف باری سے دوبارہ متاثرہ علاقوں کی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے اور سڑکوں کی بندش کے باعث مزید نقصانات کا خدشہ ہے ثمر سراج نے متاثرین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے

سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیایع اور مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو یقین دلایا ہے کہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ہی ان علاقوں کا دورہ کروں گا

اور اپنے بزرگوں بھائیوں بہنوں اور بچوں سے ملاقاتیں کروں گا اور ثمر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں