98

کوٹرادھاکشن بر لب نہر غیر قانونی ،غیر اخلاقی تعمیرات جاری اہلیان علاقہ کو شیدید مشکلات کا سامنا

کوٹرادھاکشن بر لب نہر غیر قانونی ،غیر اخلاقی تعمیرات جاری اہلیان علاقہ کو شیدید مشکلات کا سامنا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)کوٹرادھاکشن بر لب نہر غیر قانونی ،غیر اخلاقی تعمیرات جاری ہیں،جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شیدید مشکلات کا سامنا ہے ،اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آرہی ہیں ،اس تمام کاروائی میں افسران بلدیہ کوٹ رادھاکشن خود ملوث ہے،

جنہوں نے عوام کو سہولت فراہم کرنا تھی وہی عوام کے لیے مصیبت کا باعث بن رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد سعید اظہر کمبوہ سیاسی و سماجی کارکن و دیگر اہلیان شہر نے کیا ہے ،

اور حکام بالا سے استدعا کی ہے کہ اس غیر قانونی اقدام کو فوراََروکا جائے ، کیونکہ سڑک کا سائز چھوٹا ہونے کی وجہ سے بازار کے پل پرٹریفک کا رش مزید بڑھ جائے گا،جہاں سے پہلے ہی گزرنا محال ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں